Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات فروشی میں ملوث شہری گرفتار، چرس برآمد

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے عدالت کے حوالے کردیا گیا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
مکہ ریجن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیم نے ایک سعودی شہری کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے چرس اورنشہ آورگولیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مملکت میں جاری انسداد منشیات مہم کے تحت سیکیورٹی اداروں پرمشتمل ٹیم منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پرمہم چلا رہی ہے جس کا مقصد منشیات کا مکمل خاتمہ ہے۔
محکمہ امن عامہ کے اہلکاروں نے مکہ مکرمہ ریجن سے گرفتار کیے جانے والے سعودی کے خلاف منشیات فروشی کا کیس درج کرکے اسے متعلقہ عدالت کے حوالے کردیا جہاں اس کے خلاف عدالتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شیئر: