Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ کو کہاں برف باری ہو گی ؟

بعض مقامات پر موجیں 2 میٹر تک بلند ہوں گی (فوٹو، ایکس )
 قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز مملکت کے تمام علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی رہے گی جبکہ بعض علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ گرد و غبار کا بھی امکان ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے موسمیاتی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالے سے مذید کہا ہے کہ مملکت کے تمام ریجنز میں درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
ریاض اور مشرقی علاقوں کے علاوہ نجران میں تیز ہوا کے ساتھ گرد وغبار چھایا رہے گا۔ غبار آلود ہوا کی وجہ سے شاہراہوں پرحد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔
مملکت کے شمالی حدود کے علاقے ، الجوف اور تبوک میں موسم آبر آلود رہے گا جبکہ تبوک ریجن کے علاقے علقان ، الظھر اور جبل اللوز میں ہلکی برف باری کا بھی امکان ہے۔
عسیر اور جازان کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کی توقع ہے جبکہ مذکورہ علاقوں میں دن بھر موسم آبرآلود رہے گا جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کی توقع ہے۔
بحرالاحمر میں ہوا کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی جبکہ ہوا کا رخ شمال سے شمال مغربی سمت ہو گا۔ بعض مقامات پر تیز ہوا کے باعث موجیں ایک سے 2 میٹر تک بلند ہوں گی۔

شیئر: