سعودی عرب میں آج کا موسم کیسا رہے گا؟
اتوار 28 جنوری 2024 10:23
’شمالی حدود، تبوک، الجوف اور حائل میں آج رات درجہ حرارت میں مزید کمی محسوس ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
طقس العرب کے ماہرین نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں آج دن کے وقت موسم معتدل اور خوشگوار رہے گا جبکہ رات کے وقت سرد اور بعض علاقوں میں شدید سرد ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ماہرین نے کہا ہے کہ ’تبوک اور شمالی علاقوں میں زیادہ سردی ہوگی‘۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں مطلع أبر آلود ہوگا جبکہ بعض علاقوں میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے‘۔
دوسری طرف سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’شمالی حدود، تبوک، الجوف اور حائل میں آج رات درجہ حرارت میں مزید کمی محسوس ہوگی‘۔
’طرف،الجوف، تبوک اور اللوز پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے جبکہ مذکورہ علاقوں کے علاوہ مشرقی ریجن، عسیر اور جازان کے بالائی علاقوں میں دھند ہوگی‘۔
’بحیرہ احمر میں شمالی اور شمال مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار 20 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی‘۔
’اس کے باعث سمندر میں اونچی لہریں اٹھیں گی جبکہ خلیج عرب میں ہوا کی رفتار 15 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی‘۔