Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آلات‘ کمپنی کا قیام جدید صنعت میں فیصلہ کن موڑ ثابت ہوگا، ماہرین

کمپنی کے قیام سے مملکت کو مشرق وسطی میں مرکزی حیثت حاصل ہوگی(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے نئی کمپنی ’الات‘ قائم کرنے کے اعلان کو مختلف جانب سے سراہا جارہا ہے۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی کمپنی کے قیام سے مملکت میں الیکٹرانک کی صنعت میں انقلاب آئے گا۔
عاجل نیوز کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی کے سی ای او ہشام ابو جامع کا کہنا ہے کہ آلات کمپنی کے قیام کا فیصلہ انتہائی مناسب ہے جس سے دنیا بھر میں سعودی عرب کو ٹیکنالوجی کی صنعت میں بہت اہم مقام حاصل ہو گا۔
ایک سوال پر ابوجامع کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں چین ، امریکہ یا بعض دیگر ممالک نے ان صنعتوں پر اجارہ داری قائم کی ہوئی ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے یہ فیصلہ بہترین ہے جو ٹیکنالوجی کی صنعت میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا۔
نئی کمپنی ’الات‘ کے قیام کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ ’مملکت مشرق وسطی کے لیے علاقائی مرکز کی حیثت اختیار کرجائے گی۔
دنیا اس وقت مصنوعی ذہانت کے شعبے کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے اور یہی مستقبل کا تابناک شعبہ ہے ۔ اس شعبے کی اہمیت کا اندازہ کرتے ہوئے ولی عہد نے انتہائی اہم فیصلہ کیا ہے۔

شیئر: