ولی عہد نے بائیو ٹیکنالوجی کی قومی حکمت عملی کا آغاز کردیا
جمعرات 25 جنوری 2024 15:35
’قومی حکمت عملی سے اس شعبے میں سعودی عرب کے کردار اور مقام اور اجاگر کیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بائیو ٹیکنالوجی کے لیے قومی حکمت عملی کا آغاز کردیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق قومی حکمت عملی سے اس شعبے میں سعودی عرب کے کردار اور مقام اور اجاگر کرے گی۔
بائیو ٹیکنالوجی کی حکمت عملی قومی صحت مند افزائش اور زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے علاوہ ماحولیات اور فوڈ سیکیورٹی کے تحفظ کے لیے مفید ثابت ہو گی۔
قومی حکمت عملی کے تحت وژن 2030 کے مطابق معاشی مواقع میں بہتری اور سعودی نوجوانوں کے لیے نئی اسامیاں پیدا ہوں گی۔
اس سے چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور تیز رفتار ترقیاتی ماحول میں مواقع تلاش کرنے کا ذریعہ ملے گا نیز 2040 تک اس شعبے میں سعودی عرب کو عالمی مرکز بنانے کے لیے روڈ میپ ملے گا۔
واضح رہے کہ بائیو ٹیکنالوجی انتہائی تیز رفتار ترقیاتی شعبوں میں سے ایک ہے جس نے انتہائی اعلی معیار پر کامیابی حاصل کی ہے۔
بائیو ٹیکنالوجی میں بنیادی طور پر چار اہم شعبے ہیں جن میں ویکسین کا شعبہ اہمیت کا حامل ہے۔ قومی حکمت عملی کے تحت ویکسین کی صنعت کو مقامی سطح پر تیار کرنے کے مواقع ملیں گی۔
اس میں بائیو صنعت بھی شامل ہے جس کے تحت ادویہ سازی کے عمل کو مقامی بنانے کے علاوہ اسے برآمد کرنا بھی شامل ہے۔
جینیاتی علاج معالجہ بھی اس کے ضمن میں آتا ہے جسے مقامی طور پر خود کفالت تک لے جانا مقصود ہے۔
بائیو ٹیکنالوجی میں مختلف پودوں کے بیج کو بہتر بنانا اور اس صنعت کو مقامی طور پر تیار کرنا بھی شامل ہے۔