Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کولپور اور مچھ میں حملے: ’24 دہشت گرد ہلاک، چار اہلکار اور دو شہری جان سے گئے‘

29 اور 30 جنوری کی درمیانی شب دہشت گردوں نے مچھ اور کولپورکمپلیسس پر حملے کیے(فوٹو: اے ایف پی)
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مچھ اور کولپور کمپلیسس میں دہشت گردوں کے حملوں میں 24 حملہ آور ہلاک کیے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں چار اہلکار اور دو شہری جان سے گئے۔ 
جمعے کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردی بیان کے مطابق 29 اور 30 جنوری کی درمیانی شب دہشت گردوں نے مچھ اور کولپورکمپلیسس پر حملے کیے۔ قانونی نافذ کرنے والے اداروں نے اس حملے کا بھرپور جواب دیا اور آپریشن کے بعد اب علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ تین دنوں میں ہلاک کیے جانے والے دہشت گردوں میں شہزاد بلوچ، عطا اللہ، صلاح الدین، عبدالودود اور ذیشان اہم دہشت گرد شامل ہیں۔  ہلاک ہونے والے دیگر حملہ آوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ 
خیال رہے کہ ضلع کچھی میں پیر کی رات کو شدت پسندوں نے مچھ ، کولپور ، گوکرت اور پیرغائب میں بیک وقت حملے کئے۔ حملے کا مرکز کوئٹہ سے تقریباً 65 کلومیٹر دورضلع کچھی کا علاقہ مچھ تھا جہاں قریبی پہاڑوں سے راکٹ حملوں کے بعد درجن سے زائد دہشت گردوں نے ایف سی کیمپ، ریلوے اسٹیشن، پولیس تھانہ سمیت مختلف سرکاری دفاتر اور عمارات کو نشانہ بنایا۔
حملہ آوروں نے ایف سی کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی جس پر ان کا ایف سی اہلکاروں کے ساتھ مقابلہ ہوا۔ شہر کے مختلف مقامات پر 40 گھنٹے حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا تھا۔
تقریبا تین دن شہریوں نے گھروں میں گزارا۔ شہر مکمل طور پر بند رہا۔ شہر کی بیس 20 آبادی گھروں میں محصور رہی۔

شیئر: