پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے انڈین فلم ’فائٹر‘ کے ٹریلر پر تنقید کرنے کے کچھ ہفتے بعد ریتک روشن اور دیپیکا پاڈوکون کی فضائی ایکشن سے بھرپور فلم کی باکس آفس کارکردگی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
اداکار عدنان صدیقی نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایکشن فلم فائٹر پر تنقید کی، جسے پہلے کئی پاکستانی مشہور فلمی شخصیات نے پاکستان مخالف قرار دیا تھا۔
ریتک روشن، دیپیکا پاڈوکون اور انیل کپور کی اس فلم کی ہدایات سدھارتھ آنند نے دی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
بالی وڈ ایکشن فلم ’فائٹر‘ کی ریلیز متحدہ عرب امارات میں معطلNode ID: 831146
-
’اینیمل‘ کا نیٹ فلیکس پر ریکارڈ، کتنے لاکھ بار دیکھی گئی؟Node ID: 832591
جمعرات کو عدنان صدیقی نےفائٹر کی باکس آفس پر کارکردگی کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ فلم نے اپنے ابتدائی ہفتے میں دنیا بھر میں اڑھائی ارب سے زائد کا بزنس کیا، لیکن اپنے انڈیا میں پہلے پیر کو ہی فلم جیسے ہی سینما گھروں کی زینت بنی توباکس آفس پر اس کی آمدن بری طرح متاثر ہوئی۔
’تفریح کو سیاست سے دور رکھیں‘
پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے جنوری میں فائٹر کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد فلم کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ بالی ووڈ میں پاکستانیوں کو ولن کے طور پر دکھانا ’مایوس کن‘ ہے۔
اب اپنی تازہ ترین ٹویٹ میں انہوں نے فلم پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’فلاپ شو کے بعد فائٹر ٹیم کے لیے ایک سبق: اپنے ناظرین کی ذہانت کی توہین نہ کریں۔ وہ ایجنڈوں کو پہچان سکتے ہیں۔ تفریح کو غیرضروری سیاست سے پاک رہنے دیں۔‘
عدنان صدیقی ہندی فلموں کو کچھ عرصے سے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
فائٹر کے ٹریلر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عدنان صدیقی، جو آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ 2017 کی ہندی فلم ’موم‘ میں اداکاری کر چکے ہیں، چند ہفتے قبل ٹویٹ کیا تھا کہ ’گزرے وقتوں میں محبت کا علمبردار، بالی وڈ اب نفرت انگیز کہانیاں گھڑتا ہے جن میں ہمیں ولن کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔‘
A lesson to heed for Fighter team after your flop show: Do not insult your audience’s intelligence. They can discern agendas. Let entertainment be free from unnecessary politics.
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) January 31, 2024