بالی وڈ کی ایکشن فلم ’فائٹر‘ کو ریلیز سے ایک دن قبل متحدہ عرب امارات میں معطل کر دیا گیا ہے۔
دیپیکا پاڈوکون اور ریتک روشن کی حب الوطنی پر مبنی یہ فلم 25 جنوری کو انڈیا سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی گئی۔
تاہم بدھ کی رات یو اے ای کے سنیما کی ویب سائٹس سے ایڈوانس بکنگ کے آپشنز کو ہٹا دیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
کِلر سُوپ: ’جسے پینا اور دیکھنا بھی ہر کسی کے بس کی بات نہیں‘Node ID: 829451
یو اے ای کے اخبار ’دی نیشنل‘ کے مطابق فلم کے ڈسٹریبیوٹر ’ہوم سکرین انٹرٹینمنٹ‘ نے کہا کہ فائٹر کی ریلیز کو ’معطل‘ کر دیا گیا ہے۔
اس کے انسٹاگرام پوسٹ میں سنیما کی فہرست سے فلم کو ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، لیکن ایک نمائندے نے کہا کہ مزید تفصیلات دستیاب ہونے پر شیئر کی جائیں گی۔
متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل نے ملک میں فلموں کو ریلیز کرنے کی منظوری دی ہے لیکن ابھی تک کوئی اس پر تبصرہ نہیں کیا ہے۔
2.5 ارب انڈین روپے کے بجٹ سے بنائی گئی فلم فضائی جنگی مناظر پیش کرنے والی پہلی انڈین فلموں میں سے ایک ہے۔ اسے سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ پچھلے سال ریلیز ہونے والی ان کی فلم پٹھان اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی انڈین فلموں میں سے ایک ہے۔
The release of #HrithikRoshan and #DeepikaPadukone starrer, #Fighter is currently suspended in the UAE.
We will share more updates once available. pic.twitter.com/fYFwyHvFUo— Home Screen Entertainment (@homescreenent) January 24, 2024