پاکستان تحریک انصاف سے منسلک آزاد امیدوار عامر مغل نے اسلام آباد میں ووٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بینگن اب پاکستان بھر میں ایک مشہور انتخابی نشان بن گیا ہے۔‘
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق انتخابی مہم کے دوران عامر مغل نے اپنے حامیوں کے سامنے بینگن ہاتھ میں اٹھایا اور بازو بلند کر کے کہا کہ اب وہ اس سبزی پر انحصار کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 'امیدواروں کو دیے گئے نامناسب انتخابی نشانات سے ان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔'
مزید پڑھیں
عامر مغل دارالحکومت اسلام آباد سے آزاد امیدوار کے طور پر قومی اسمبلی کے لیے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور اُن کو سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت حاصل ہے۔
انہوں نے اپنے ووٹرز سے بینگن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ سبزیوں کا بادشاہ بن چکا ہے۔'
پاکستان میں شرح خواندگی 60 فی صد ہے، چنانچہ سیاسی جماعتیں اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم کے دوران بیلٹ پیپرز پر چھاپے جانے والے اپنے انتخابی نشانات کی تشہیر کرتی ہیں۔
نو مئی کے واقعات کے بعد ہونے والے کریک ڈائون کے باعث پاکستان تحریک انصاف کے لیے مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔ کچھ امیدوار کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کے حکام نے ان کو نامناسب اور عجیب و غریب انتخابی نشان دے کر ان کی انتخابی مہم متاثر کرنے کی کوشش کی۔
سزا یافتہ اور نااہل ہونے کے باعث عمران خان عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے اور پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن کے ضابطوں پر پورا نہ اترنے پر اس کے طویل عرصے سے موجود انتخابی نشان بلے سے محروم کیا گیا ہے۔
بلے کا نشان ہو نہ ہو فرق نہیں پڑتا کیونکہ قوم اس وقت عمران خان اور اس کے نظریے کے ساتھ کھڑی ہے ان شاء اللہ 8فروری کا دن اس کالے نظام فسطائیت لاقانونیت کے اختتام کا دن ہوگا@AKFixit@aamirmughalpti
#NA46
#NA236
#آئی_آئی_پی_ٹی_آئی@StaunchInsafi pic.twitter.com/883Mg0preC— Aamir Masood Mughal عامر مسعودمغل (@aamirmughalpti) January 19, 2024