پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں بارش کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہو گیا ہے جس سے نہ صرف امیدواروں کو انتخابی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے بلکہ لوگوں کو شہر کی حالت کی صورت میں تنقید کا اہم موقع بھی ہاتھ آ گیا ہے۔
صوبہ سندھ کا دارالحکومت اور معاشی مرکز کراچی ہر سال اربن فلڈنگ کی وجہ سے متاثر ہوتا ہے۔ بارشوں کے دوران ہر سال بجلی کے کرنٹ کی وجہ سے اموات بھی رپورٹ ہوتی ہیں۔
فلاحی ادارے ایدھی کے مطابق سنیچر کی رات لائنز ایریا جٹ لائن بادام بیکری کے قریب کرنٹ لگنے سے 17 سالہ نوجوان کی موت واقع ہوئی۔
مزید پڑھیں
-
مری میں برفباری، اسلام آباد سے سیاحوں کا داخلہ ایک بار پھر بندNode ID: 833381
-
بلوچستان میں بارشیں اور برف باری، انتخابی ریلیاں اور جلسے ملتویNode ID: 833431
-
کراچی میں موسلادھار بارش کے باعث کئی علاقے زیرآب، بجلی غائبNode ID: 833571
سنیچر کو شروع ہونے والی شدید بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے تھے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی بھی غائب رہی۔
سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گزشتہ شب موسلا دھار بارش کی وجہ سے شاہراہ فیصل سمیت کراچی کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جبکہ گاڑیاں سیلابی پانی میں تیر رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں سب سے زیادہ 62 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک کے بیان کے مطابق بارش کہ وجہ سے اب بھی کئی علاقوں میں بجلی بدستور منقطع ہے۔
کراچی میں موسلادھار بارش کے باعث گلستان جوہر انڈر پاس کے قریب Chase UP شاپنگ مال کے سامنے سڑک کا کچھ حصہ بیٹھ گیا اور سڑک کے عین درمیان گڑھا بن گیا۔#TOKAlert #KarachiRain pic.twitter.com/owMUrDbz3Z
— Times of Karachi (@TOKCityOfLights) February 4, 2024
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی سنیچر کو کراچی میں بارش متوقع ہے تاہم ایسی شدید بارش کی توقع نہیں تھی۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بارش کے بعد کراچی کی سڑکوں پر امدادی ٹیموں کے ہمراہ نظر آئے اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے اپ ڈیٹس فراہم کرتے رہے۔
Water level is coming down, teams are present on ground. I am out along with the team to handle the ground situation pic.twitter.com/OPuTPwDTZF
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) February 3, 2024
موسلادھار بارش نے جہاں انتظامیہ کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے، وہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عوام شدید برہمی کا اظہار کرتے دکھائی دیے۔
صارفین نے شہر کی صورتحال کے بارے مختلف ویڈیوز اور پوسٹس میں حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
طلحہ جنید نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’بارش کی بھی کیا ٹائمنگ ہے، ٹھیک الیکشن سے پہلے سب کی اوقات دکھا دی، کرپٹ سیاستدانوں کو ووٹ دینے سے پہلے یہ ویڈیو ضرور دیکھ لیں۔‘
احمد نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ ڈوبتی گاڑیاں، یہ ڈوبتے گھر، لیکن بھٹو اب بھی زندہ ہے۔‘
عنایت آفریدی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’30 منٹ کی بارش، سیوریج پراجیکٹس پر اربوں روپے ضائع، یہ ہے ڈی ایچ اے کراچی۔‘
30 minutes of rain,billion rupees wasted on sewerage projects …this is DHA Karachi for U…#karachirain pic.twitter.com/Dr1LlXx2XZ
— Inayat Afridi (@inayatafridi101) February 3, 2024
شفین خان نے لکھا کہ ’اچھا ہے کراچی میں الیکشن سے چند دن پہلے بارش ہو گئی۔ کہیں کراچی والے بھول نہ جاتے کہ سندھ حکومت نے پچھلے 16 سالوں میں اس شہر کا کیا حال کیا ہے۔‘
اچھا ہے کراچی میں الیکشن سے چند دن پہلے بارش ہوگئی کہیں کراچی والے بھول نہ جاتے کہ سندھ حکومت نے پچھلے سولہ سالوں میں اس شہر کا کیا حال کیا ہے#KarachiRain pic.twitter.com/qR65YKenm6
— Shafin Khan (@khattak_shafin) February 3, 2024
ایک اور اکاؤنٹ سے کہا گیا کہ ’عام انتخابات سے صرف پانچ دن قبل کراچی میں فقط ایک گھنٹے کی بارش نے پیپلزپارٹی کی 15 سالہ حکومت اور کراچی میئر کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ الیکشن کراچی کے مسائل کا حل نہیں بلکہ حل صرف کراچی کو خودمختار انتظامی یونٹ بنانے میں ہے۔‘
عام انتخابات سے صرف 5دن پہلےکراچی میں فقط ایک گھنٹےکی بارش نے پیپلزپارٹی کی 15سالہ سندھ حکومت اور کراچی میئر کی کارکردگی کی پول کھول دی۔ واضح رہے وائس آف کراچی کا کہنا ہے کہ الیکشن کراچی کے مسائل کا حل نہیں بلکہ حل صرف کراچی کو خودمختار انتظامی یونٹ بنانے میں ہے#KarachiRain pic.twitter.com/jXznD8EXJQ
— Urban Sindh Media (karachi) (@UrbanMedia_Sup) February 3, 2024
شیراز نامی صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’پیارے کراچی والو، بارش یہ دکھانے آئی کہ ایم کیو ایم اور پی پی پی آپ کی جان کی پرواہ نہیں کرتے، یہ ایک واضح پیغام ہے، اسے سمجھیں۔‘
Dear Karachites, rain came just to prove ahead of elections that PPP/MQM doesn't care about our lives. It's a divine msg. Understand it. #KarachiRain pic.twitter.com/svsNkXqUwL
— Sheraz (@SHERAZ_56) February 4, 2024
نازش علوی نے کچھ یوں تبصرہ کیا کہ ’مناظرہ کرلو بھئی، کسی جماعت نے انسانوں اور گاڑیوں کے لیے مشترکہ سوئمنگ پول بنائے ہیں؟‘
مناظرہ کرلو بھئی ۔۔۔کسی جماعت نے انسانوں اور گاڑیوں کے لیے مشترکہ سوئمنگ پول بنائے ہیں ؟؟#KarachiRain pic.twitter.com/Tu3DOQT1RH
— Nazish Alavi (@naazzish) February 3, 2024