Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمریٹس ہر ماہ 140 ممالک سے 2.7 ملین لیگج ہینڈل کرتی ہے

گمشدہ سامان کو ان کے مالکان تک 72 گھنٹے کے اندر پہنچا دیا جاتا ہے (فوٹو: امارات الیوم)
امارات کی قومی فضائی کمپنی( ایمریٹس) کا کہنا ہے کہ ’سامان کی ہینڈلنگ اور گمشدگی کے حوالے سے ایئرلائن کی کارکردگی بہترین ہے۔‘
گمشدہ سامان کو ان کے مالکان تک 72 گھنٹے کے اندر پہنچا دیا جاتا ہے۔
امارات الیوم کے مطابق گزشتہ تین برسوں میں موسم سرما کے دوران مسافروں کی تعداد سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ برس ستمبر 2023 سے جنوری 2024 تک سامان کی منتقلی میں کامیابی کا تناسب 99.9 فیصد رہا جس کا تناسب 2.7 ملین لیگج ماہانہ تھا۔
 دبئی سے 140 ممالک کے لیے ایمریٹس کی شیڈول پروازیں ہوتی ہیں جن میں ٹرانزٹ شامل ہیں۔ اس حوالے سے کارکردگی کا تناسب 99.9 فیصد رہا۔
ایمریٹس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ امارات ایئر کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات میں اس امر کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ مسافروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سامان کی گمشدگی یا وصولی میں ہونے والی تاخیرکے معاملات میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔

شیئر: