Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسافروں کی تعداد بڑھ گئی، ایمریٹس مزید طیارے فضائی بیڑے میں شامل کرے گی

آئندہ تین ماہ  کے دوران امارات آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی قومی  فضائی کمپنیوں نے کہا ہے کہ ’سال رواں کی چوتھی سہ ماہی کے دوران امارات کے لیے بکنگ کرانے والوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر انتطامات کیے جا رہے ہیں‘۔
الامارات الیوم کے مطابق  اماراتی فضائی کمپنیوں نے کہا ہےکہ ’ پروازوں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ فضائی بیڑے میں مزید طیارے بھی شامل کیے جا رہے ہیں‘۔
علاوہ ازیں ایئرپورٹس کی تعداد اور طیاروں کی نشستوں میں بھی گنجائش بڑھائی جا رہی ہے۔ 
فضائی کمپنیوں کا کہنا ہے ’بکنگ کے رجحانات بتا رہے ہیں کہ آئندہ تین ماہ  کے دوران امارات آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔‘
اس کے اسباب کے حوالے سے بتایا گیا کہ ’امارات میں بڑی کانفرنسیں، سپورٹس کے مقابلے اور تفریحی پروگرام منعقد ہوں گے‘۔ 
امارات ایئر میں کمرشل آپریشن کے ایگزیکٹیو چیئرمین عدنان کاظم  کا کہنا ہے’ ایئر بس اے 380 کے مزید طیارے سروس میں شامل کیے جائیں گے۔ طیاروں میں نشستوں کی گنجائش بڑھائی جائے گی‘۔  
انہوں نے کہا کہ ’امارا ت ایئر آج کل اپنے تمام بوئنگ 777 طیارے، اے 380 کے نوے طیارے استعمال کر رہی ہے۔ اے 380 کے ہمارے پاس 116 طیارے ہیں‘۔ 

شیئر: