Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی دفاعی نمائش میں 11 بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ  معاہدے

ریاض میں جاری عالمی دفاعی نمائش میں سعودی وزارت سرمایہ کاری اور جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز نے عسکری مصنوعات کی بین الاقوامی کمپنیز کے ساتھ 11 معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ایئربس اور لوکھیڈ مارٹن کے علاوہ دیگر بین الاقوامی کمپنیز سے ہونے والے معاہدوں کے ذریعے ٹیکنالوجی کی لوکلائزیشن، مقامی سپلائی لائن کا قیام اور مقامی کیڈرز کی تیاری میں سہولت ہوگی۔
جنرل اتھارٹی برائے  ملٹری انڈسٹریز کے گورنر انجینیئر احمد العوھلی نے کہنا ہے کہ یہ معاہدے سعودی حکومت کی جانب سے وژن 2030 کے تحت فوجی مصنوعات کی لوکلائزیشن، عسکری مصنوعات کے شعبہ میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور سعودی عرب کو اس شعبہ میں علاقائی اور عالمی مرکز بنانے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔
 اٹلی کے لیونارڈو گروپ نے سعودی عرب کے ساتھ فضائی دفاع کے شعبہ میں مفاہمی یاد داشت پر دستخط کیے ہیں جس میں ہیلی کاپٹر، الیکٹرانک سسٹم اور راڈاز کے حوالے سے تعاون شامل ہے۔

شیئر: