61 فیصد سعودی خواتین پیشہ وارانہ زندگی کی طرف مائل
’57 فیصد خواتین اپنی پیشہ وارانہ زندگی کو اپنی خواہشات کے مطابق پاتی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سروے سے معلوم ہوا ہے کہ 61 فیصد سعودی خواتین پیشہ وارانہ زندگی کی طرف مائل اور اسے بہتر بنانے کی کوشش میں ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہی جذبہ سعودی مردوں میں 57 فیصد پایا گیا ہے۔
دنیا کے سب سے بڑے ریکروٹمنٹ ادارے ’LinkedIn‘ کے سروے کے مطابق سعودی مرد اور خواتین زیادہ بہتر آمدنی کے لیے ملازمت کی تبدیلی کرتے ہیں تاہم اس ضمن میں خواتین کی شرح 34 فیصد جبکہ مردوں کی شرح 30 فیصد ہے۔
سروے سے معلوم ہوا ہے کہ 57 فیصد خواتین اپنی پیشہ وارانہ زندگی کو اپنی خواہشات کے مطابق پاتی ہیں جبکہ 52 فیصد مرد ملازمت میں تنخواہ اور مراعات کی تلاش میں رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ اعداد وشمار اس وقت سامنے آئے ہیں جب نجی شعبے میں سعودی ملازمین کی تعداد میں دسمبر 2023 تک ریکارڈ اضافے کے ساتھ 2.3 ملین ہوگئی ہے اور ان میں سے 40.8 فیصد خواتین ہیں۔