Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ خالد بن سلمان سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات

’ملاقات کے دوران دفاعی اور عسکری شعبے میں تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی ہے‘ ( فوٹو: واس)
سعودی وزیر دفاع شہزاد خالد بن سلمان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں برادر ملکوں کے درمیان سٹراٹیجک تعلقات کے متعلق بات چیت ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے عسکری اور دفاع شعبے میں تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی ہے۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد معاملات پر بھی غور ہوا ہے۔
ملاقات کے دوران نائب وزیر دفاع شہزادہ عبد الرحمن بن محمد بن عیاف، سعودی أفواج  کے سربراہ جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور معاون وزیر دفاع انجینئر طلال بن عبد اللہ العتیبی بھی موجود تھے۔
دریں اثنا وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے الجزائری أفواج کے سربراہ جنرل السعید شنقریحہ نے بھی ملاقات کی ہے۔
اسی طرح شہزادہ خالد بن سلمان سے اٹلی کے وزیر دفاع جویدو کروسیٹو نے بھی ملاقات کی ہے۔
 

شیئر: