Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی وزیر خارجہ بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے

امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن مشرق وسطی کے دورے کے پہلے مرحلے میں پیر کو سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
الاخباریہ اور عرب نیوز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریاض میں سعودی رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔
بات چیت کے دوران خطے میں امن کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
یاد رہے کہ سات اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد امریکی وزیر خارجہ خطے کے اپنے پانچویں دورے پر ہیں۔
بلنکن کا اسرائیل، مصر اور قطر کا دورہ بھی متوقع ہے۔
اس دورے سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے غزہ میں انسانی ضروریات کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 
حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ فلسطینی عسکریت پسندوں اور اسرائیل کے درمیان تقریبا چار ماہ کی جنگ کے دوران کم از کم 27 ہزار 478 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ سات اکتوبر کو شروع ہونے والی لڑائی کے بعد سے اب تک 66 ہزار 835 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

شیئر: