Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کے خلاف دباو میں آگئے تھے،سرفراز احمد

برمنگھم ... پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ ہمارے لئے بہت اہم تھا ، جیت کا سہرا بالرز کو دوں گا۔ فیلڈنگ بھی اچھی رہی۔ ہر شعبے میں بہترین کھیل پیش کیا ۔ جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عماد وسیم ،محمد حفیظ اور حسن علی نے بہترین بولنگ کی۔ جنوبی ا فریقہ کی ٹیم دباو میں آگئی پھر ہمیں کراوڈ کی بھی سپورٹ تھی جس سے ٹیم کا مورال بڑھا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہندکے خلاف میچ میں دباومیں آگئے تھے۔ یہی ہماری ٹیم اور بہترین پلیئرز ہیں ،انہیں سپورٹ کریں۔ مین آف میچ حسن علی نے اس موقع پر کہاکہ رب کا شکر ہے کہ آج پرفارمنس اچھی رہی ۔ کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ کوچ نے جو پلان دیا تھا اس پر پوری طرح سے عمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہند کے خلاف میچ میں کیچ ڈراپ ہونے پر اب فیلڈنگ پر بھی فوکس کیا۔
 

 

شیئر: