Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیزان کا ساحل عوامی توجہ کا مرکز بننے لگا

یہاں تصویر کارنر بھی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
جیزان کے شمالی ساحل پر سمندر  پر بنائی گئی گزرگاہ عوامی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ یہاں سعودی شہری، مقیم غیرملکی اور سیاح پہنچنے لگے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ’غروب آفتاب گزرگاہ‘ پر لوگوں کی بڑی تعداد فیملیوں کے ہمراہ خوشگوار اوقات گزارنے آتے ہیں۔


یہ گزرگاہ 370 میٹر طویل ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

اس گزرگاہ پر چہل قدمی کے علاوہ بیٹھنے کے لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔
جیزان میونسپلٹی نے 370 میٹر طویل گزرگاہ کو 30 بینچز، 120 لائٹس اور 100 درخت لگا کر تیار کیا ہے۔ اسی طرح گزرگاہ پر ’تصاویر کارنر‘ بھی بنایا گیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: