Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈلیوری ڈرائیورز کے لیے یونیفارم کے نئے ضوابط جاری

اس کے لیے 3 کیٹگریز رکھی گئی ہیں۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی (ٹی جی اے) نے ڈلیوری ڈرائیورز کے یونیفارم کے لیے ضوابط جاری کردیےہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق ڈرائیورز کو 3 کیٹگریز میں تقسیم کیا ہے۔ ہر کیٹگری کے لیے علیحدہ رنگ کی یونیفارم مخصوص ہے۔
پہلی کیٹگری میں معمولی سامان پہنچانے والے غیرملکی شامل ہیں جو اپنا کارڈ لگانے کے علاوہ پیلے اور جامنی رنگ کی شرٹ اور سیاہ پتلون زیب تن کرنے کے پابند ہوں گے۔ کارڈ پر سامان ڈلیور کرنے والے کے حوالے  سے تمام تفصیلات درج ہوں گی۔
ڈیلیوری سروس کے کارکن کی شرٹ پر کمپنی کا مونو گرام اور ’ڈیلیوری نمائندہ ‘ کے الفاظ کنندہ ہوں ۔ کارکن کے بوٹ سیاہ رنگ کے ہوںے چاہیں۔
خواتین ڈیلیوری کارکنوں کے لیے مناسب اور مکمل ڈھکا ہوا لباس ہونا چاہیے جبکہ ڈوپٹہ یا اسکارف جامنی رنگ کا ہو جبکہ بوٹ سیاہ رنگ کے ہونے چاہئیں ، خواتین کو جامنی رنگ کی جیکیٹ پہننے کی اجازت ہے۔
 اسی طرح دوسری کیٹگری میں شامل افراد کے لیے یونیفارم کا اعلان جلد کیا جائیگا۔
تیسری کیٹگری میں سعودی شہری شامل ہیں جن کو عمومی ضابطوں کے مطابق لباس اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: