Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی بیوٹی ورلڈ‘ نمائش 11 فروری کو ریاض میں ہوگی

نمائش میں عالمی اور مقامی کمپنیاں شرکت کریں گی(فوٹو، ایس پی اے)
ریاض کے انٹرنیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں ’سعودی بیوٹی ورلڈ‘ نمائش کا چوتھا ایڈیشن 11 فروری کو منعقد ہو گا۔ نمائش میں بیوٹیشن مصنوعات تیار کرنے والے عالمی ادارے شرکت کریں گے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق  نمائش کی منتظم کمپنی کے سی ای او بلال البرماوی کا کہنا ہے کہ ’بیوٹی ورلڈ سعودی‘ نمائش میں مقامی اور مختلف ممالک کی کمپنیاں شرکت کریں گی۔
البرماوی کا مزید کہنا تھا کہ نمائش کے انعقاد سے اس شعبے سے منسلک کمپنیوں کو اپنی مصنوعات متعارف کرانے کا بہترین موقع میسر آئے گا جبکہ صارفین کو بھی مصنوعات کے بارے میں مفید معلومات حاصل ہوں گی۔
عالمی سطح پر منعقد ہونے والی نمائش 11 فروری تک جاری رہے گی جس میں معروف کمپنیاں شرکت کریں گی۔
واضح رہے بیوٹی ورلڈ کی نمائش میں پرفیوم ، جمالیاتی اشیا اور خواتین کے میک اپ سے متعلق مختلف مصنوعات صارفین کے لیے رکھی جاتی ہیں۔

شیئر: