Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض بولیوارڈ سٹی میں بولیوارڈ حواء بیوٹی کا شاندار انعقاد

میک اپ آرٹسٹ بوبا نے جلد نکھارنے کے طریقوں پر سوالوں کے جواب دیئے۔ فوٹو عرب نیوز
بولیوارڈ ریاض سٹی میں بولیوارڈ حواء بیوٹی کے نام سے منعقد ہونے والی شاندار تقریب میں دنیا بھر کے ماہر بیوٹیشن نے شرکت کی اور جلد کی دیکھ بھال اور خوبصورتی بحال رکھنے کے لیے شوقین حضرات کو پرفیکٹ میک اپ کے لیے مفید مشورے دئیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق اس تقریب میں دنیا کے ماہر بیوٹیشن نکی، بسام فتوح، شریف تانیوس، حنان النجادہ، مرمر، بوبا، دینا دیمتری اور لبنانی-آسٹریلوی ماڈل، کاروباری شخصیت اور مس ورلڈ 2012 کی فائنلسٹ جیسیکا کاہاواتی نے شرکت کی۔

 بیوٹیشن نے کہا کہ میک اپ کے لیے جلد کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ فوٹو عرب نیوز

اس شاندار اور خوبصورت تقریب میں میک اپ کی شوقین خواتین کو بیوٹیشنز کےعلاوہ اپنے پسندیدہ فنکاروں سے ملنے اورجلد کی حفاظت کے طریقے دریافت کرنے کا موقع ملا۔
تقریب میں شامل جیسیکا کاہاواتی نے بتایا کہ میں رواں سال تیسری مرتبہ ریاض آنے پر بہت خوش ہوں اور اس تقریب میں خوبصورت خواتین سے ملنے کا موقع میسر آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کی خواتین نہ صرف خوبصورت ہیں بلکہ خوبصورت چہروں کے ساتھ انتہائی  خوبصورت دل بھی رکھتی ہیں جنہیں مل کر میرا دل خوش ہو جاتا ہے۔
بیوٹیشن کی اس تقریب میں خصوصی کاسمیٹکس کلاسز اور مختلف سیشنز میں میک اپ کی  صحیح  تکنیک کی نمائش بھی کی گئی۔
تقریب میں شامل حاضرین کو معروف علاقائی اور بین الاقوامی میک اپ آرٹسٹوں کے ساتھ مشاورت کی پیشکش بھی کی گئی۔

تقریب میں مس ورلڈ 2012 کی فائنلسٹ جیسیکا نے شرکت کی۔ فوٹو عرب نیوز

دبئی سے آئے ہوئے میک اپ آرٹسٹ بوبا نے متعدد سیشنز کی میزبانی کی اور میک اپ کی مہارت کو مزید نکھارنے اور بہتر بنانے کے طریقوں پر حاضرین کے سوالوں کے جواب دیئے۔
بوبا نے بتایا کہ میں ہمیشہ سب کو یہی مشورہ دیتا ہوں کہ  میک اپ کو بہتر سے بہتر کرنے سے پہلے سکن کئیر  پر توجہ دیں اور جلد کی حفاظت کریں۔
ماہر بیوٹیشن نے کہا کہ میک اپ کے لیے جلد کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے اور جلد کی دیکھ بھال اور اسے درست رکھنے کے لیے ہر دن صرف پانچ منٹ درکار ہوتے ہیں۔
تقریب میں حصہ لینے والی لندن کی معروف میک اپ آرٹسٹ نکی ڈی جیگر جن کے انسٹاگرام پر دو ملین فالورز ہیں انہوں نے خصوصی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پسندیدہ مصنوعات کے بارے میں ماسٹر کلاسز کا انعقاد کریں گی۔
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: