ووٹنگ اور پولنگ سٹیشنز کی صورتِ حال تصاویر میں
پاکستان میں آج 8 فروری کو بارہویں عام انتخابات ہو رہے ہیں۔ ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری 9 گھنٹے تک جاری رہا۔ ووٹروں نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے اپنے اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ ڈالا۔ ملک کے مختلف حصوں میں ’الیکشن ڈے‘ کی گہما گہمی اے ایف پی کی تصاویر میں۔
ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہو گیا تھا جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہا۔
سکیورٹی کی صورت حال کے پیش نظر پولنگ کے دوران ملک بھر میں فون سروس معطل رکھی گئی۔
سول، مسلح افواج اور پولیس کے اہلکاروں کی بھاری تعداد سکیورٹی پر مامور ہے۔
انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جا رہی ہے۔
ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ سٹیشنز اور دو لاکھ 66 ہزار 398 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنما جیل سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
ہر حلقے کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ ریٹرننگ آفیسر کے دفاتر سے جاری کیا جائے گا۔
چند حلقوں میں پولنگ کا عملہ وقت پر نہ پہنچنے کے باعث پولنگ کا عمل دیر سے شروع ہوا۔
ملک کے مختلف شہروں میں ووٹرز کو پولنگ سٹیشن تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرد ہونے اور انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے ٹرن آؤٹ کم ہے۔