Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میونسپلٹی کے تحت سٹریٹ وینڈرز کو منظم کرنے کی مہم

مہم 15 سے 30 رمضان تک جاری رہے گی۔ (فوٹو: ایس پی اے)
 جدہ میونسپلٹی کی جانب سے رمضان کے دوران آئندہ ہفتے سے سٹریٹ وینڈرز( خوانچہ فروش) کاروبار کو منظم کرنے کے لیے مہم شروع کی جائے گی۔
اخبار 24 کے مطابق اس مہم کا مقصد کم آمدنی والے شہریوں کو بڑے پیمانے پر کارروبار کی سہولت مہیا کرنا ہے۔ مہم 15 سے 30 رمضان تک جاری رہے گی۔
میونسپلٹی کے ترجمان محمد البقمی نے بتایا سٹالز کے لیے جدہ میں مقامات مخصوص کیے گئے ہیں جن میں حی السلامہ کے پارک اور واکنگ ٹریک کے لیے سٹال کا لائسنس حاصل کیا جاسکتا ہے جن پر اشیائے خورونوش، ملبوسات اور ہینڈی کرافٹ کی فروخت کی جاسکے گی۔
 لائسنس کےلیے وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کو درخواست ارسال کی جائے بعدازاں مخصوص معیار کا سٹال تیار کرایا جائے جو وزارت کے منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق ہو۔

شیئر: