Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دفاعی صنعتی ادارے میں اہم عہدہ حاصل کرنے والی ’نوف العریفی‘

دفاعی صنعت میں سعودی خواتین کافی اہم کردار ادا کرسکتی ہیں(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
مملکت میں دفاعی سامان کی صنعت سے وابستہ کمپنی کے اعلی عہدے پر فائز ہونے والی سعودی خاتون ’نوف العریفی‘ کا کہنا ہے کہ سعودی خواتین میں صلاحیتوں کی کمی نہیں، بہت سے سعودی خواتین اپنی محنت اور قابلیت سے اہم مقام بنا چکی ہیں۔
عاجل نیوز کے مطابق نوف العریفی نے سعودی ٹی وی العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ دفاعی صنعت کے شعبے میں پہلی بار گزشتہ برس سے ہی منسلک ہوئی۔ مجھے خوشی ہے کہ اس شعبے کا انتخاب کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر یہ سمجھا جاتا تھا کہ یہ صنعت مردوں کےلیے ہی مخصوص ہے خواتین اس میں کامیاب نہیں ہو سکتی مگر میں نے اس سوچ کو غلط ثابت کردیا۔ کوئی بھی شعبہ ہو قابل خواتین کے لیے کوئی مشکل نہیں ہوتی۔ دفاعی صنعت کا شعبہ انتہائی اہم ہے یہاں نت نئے اور دلچسپ تجربات سامنے آتے ہیں ۔
سعودی خواتین کے حوالے سے نوف کا کہنا تھا کہ دفاع کے شعبے میں خواتین کے لیے کام کرنے کے کافی مواقع ہیں تاہم اس کے لیے یکسوئی اور محنت کرنا ہوتی ہے۔ سعودی خواتین نے ثابت کردیا ہے کہ وہ کسی سے کم نہیں۔ مملکت کے ویژن 2030 کے مطابق سعودی خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے جاری پروگرام پر تیزی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

شیئر: