Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون میرین مکینیکل انجینئر کےلیے انٹرنیشنل ایوارڈ

سی لاجسٹک میں انجینئر کے طورپر خدمات انجام دے رہی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی میرین مکینیکل انجینئر ریم الخویطر کو دبئی میں منعقدہ  میری ٹائم کانفرنس میں شپ ٹیک انٹرنیشنل ایوارڈ ’ ایکسیلینٹ ینگ وومن آف دی ایئر‘ سے نوازا گیا۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق 24 اور 25 دسمبر کو دبئی میں ہونے والی میرین کانفرنس جس کا عنوان ’شپ ٹیک انٹرنیشنل ایوارڈ 2024‘ تھا میں سعودی میرین انجینئرریم کو ایوارڈ دیا گیا۔
یہ ایوارڈ میرین لاجسٹک سروسز کی مثالی کارکردگی پر دیا جاتا ہے۔ ایوراڈ کے لیے نامزد کیے جانے والے اہلکاروں کے کام اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحتیوں کا امتحان لینے کے بعد ماہرین اس امر کا فیصلہ کرتے ہیں کہ سالانہ ایوارڈ کسے دیا جائے۔
ریم الخویطر پہلی سعودی انجینئر خاتون ہیں جو سی لاجسٹک میں انجینئر کے طورپر خدمات انجام دے رہی ہیں۔
انہوں نے اپنی  پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز مملکت کی قومی لاجسٹک کمپنی سے کیا جو خام تیل اور کیمیکلز کی منتقلی کے لیے مشرق وسطی کی سطح پر ایک بڑا ادارہ ہے۔
واضح رہے سی لاجسٹک سروسز میں بھی سعودی خواتین کی شرکت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

شیئر: