Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آستانہ ،نواز شریف اور مودی کی غیر رسمی ملاقات

آستانہ... قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے غیر رسمی ملاقات کی ہے۔ ہندوستا نی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے نواز شریف سے آستانہ میں مصافحہ کیا ۔ ان کی والدہ اور خاندان کی خیریت دریافت کی۔ نواز شریف اور نریندر مودی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لئے آستانہ میں موجود ہیں۔ اس سے قبل پاکستانی دفتر خارجہ نے نواز، مودی ملاقات سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ قازقستان میں دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کی ملاقات شیڈول نہیں ۔ہندوستانی وزارت خارجہ نے بھی کہا تھا کہ ہمارا موقف تبدیل نہیں ہو۔ا آستانہ کانفرنس کے موقع پر ملاقات متوقع نہیں ۔

 

شیئر: