Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین حج کی رہائش کے لیے دو ہزار عمارتوں کو اجازت نامے جاری

’360 کمروں پر مشتمل عمارتوں میں 15 لاکھ عازمین کی رہائش کی گنجائش موجود ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے ترجمان اسامہ زیتونی نے کہا ہے کہ عازمین حج کی رہائش کے لیے اب تک 2330 عمارتوں کو اجازت نامے جاری ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’ان عمارتوں میں 360 کمرے ہیں جن میں 15 لاکھ عازمین کی رہائش کی گنجائش موجود ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’عازمین حج کو رہائش فراہم کرنے والی کمیٹی اس بات کی حریص ہے کہ عازمین کو  سلامتی کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے آرام دہ رہائش فراہم کی جائے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اس وقت ایک ہزار عمارتوں کے مالکان اور سرمایہ دار درخواست جمع کرچکے ہیں جن کا کمیٹی کے ذمہ داران کی طرف سے معائنہ جاری ہے‘۔
’معائنہ مکمل کرنے کے بعد جو عمارتیں ضابطوں پر پورا اتریں گے انہیں اجازت نامے جاری ہوں گے‘۔
 

شیئر: