Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرعر سرحدی پوسٹ سے 9 دن میں 94 ہزار عراقی عمرہ زائرین کی سعودی عرب آمد

عراق سے فروری کے پہلے 9 دنوں میں 94 ہزار عمرہ زائرین عرعر سرحدی  چیک پوسٹ کے راستے سعودی عرب میں داخل ہوئے ہیں۔
عاجل نیوز کے مطابق عمرہ زائرین 1800 بسوں کے ذریعے پہنچے جہاں انہیں تمام خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔
عرعر سرحدی چیک پوسٹ پر کسٹم کے 66 کاونٹر زائرین کو سہولت کی فراہمی کےلیے بیک وقت کام کررہے ہیں۔
سرحدی پوسٹ پر رضاکاروں کی مدد سے تمام متعلقہ سرکاری اداروں کی جانب سے سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
 عراقی عمرہ زائرین نے خدمات اور سہولتوں کی مستقل اور بروقت فراہمی کی تعریف کرتے ہوئے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ شمالی حدود ریجن کے گورنر کی ہدایت پر عرعر سرحدی پوسٹ پر تمام سرکاری ادارے خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

شیئر: