Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرعر سرحدی چوکی سے 50 ہزار عمرہ زائرین کی آمد

’سرحدی چوکی سے عمرہ زائرین کم و بیش ایک ہزار بسوں میں سوار تھے‘ ( فوٹو: سبق)
عراق سے گزشتہ 4 دنوں کے دوران 50 ہزار عمرہ زائرین نے عرعر سرحدی چوکی عبور کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ سرحدی چوکی سے عمرہ زائرین کم وبیش ایک ہزار بسوں میں سوار تھے۔
عراق سے عمرہ زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جنہیں سرحدی چوکی پر تمام خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔
توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ دنوں میں عراق سے مزید عمرا زائرین کی آمد ہوگی۔
شمالی حدود ریجن کے گورنر شہمادہ فیصل بن خالد کی ہدایت پر عرعر سرحدی چوکی پر تمام سرکاری ادارے خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
گورنر نے عراق سے آنے والے عمرہ زائرین کو بہتری اور تیز رفتار خدمات فراہم کرنے کی بھی تاکید کی ہے۔
عرعر سرحدی چوکی پر کسٹم کے 66 کاونٹر بیک وقت کام کر رہے ہیں اور چند منٹوں میں زائرین کو سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

شیئر: