Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن کے عہدے پر پہلی بار خاتون کی تعیناتی

منال اللھیبی وزارت تعلیم میں اہم عہدوں پرفائز رہ چکی ہیں (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی کابینہ کی جانب سے محکمہ تعلیم جدہ میں منال بنت مبارک اللہیبی کو ریجنل ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی۔
 سبق ویب سائٹ کے مطابق اس حوالے سے منال اللہیبی نے  خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔
منال اللہیبی کا مزید کہنا تھا کہ قیادت کا ان پر اعتماد قومی خدمات کی انجام دہی مزید لگن کے ساتھ کرنے میں معاون ہو گا۔
اللہیبی نے وزیر تعلیم یوسف البنیان کا بھی خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا ۔
علاوہ ازیں انہوں نے محکمہ تعلیم جدہ میں کام کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں کامیاب ہوں۔
واضح رہے کسی خاتون کی بطور ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن کےتقرری وزارت کی تاریخ میں پہلی تقرری ہے۔ 
منال اللھیبی اس سے قبل وزارت تعلیم میں مختلف عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔
 

شیئر: