Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت تعلیم کے تعاون سے ’میوزک کلچر‘ پروگرام 

مدرستی پلیٹ فارم کے ذریعے میوزک سے متعلق بتایا جائے گا( فائل فوٹو العربیہ)
سعودی میوزک کمیشن نے وزارت تعلیم کے تعاون سے ’میوزک کلچر‘ پروگرام متعارف کرایا ہے۔ 
اس کے تحت وزارت تعلیم کے ماتحت مدرستی پلیٹ فارم کے ذریعے میوزک سے متعلق بتایا جائے گا۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق میوزک کمیشن کی کوشش ہے کہ طلبہ موسیقی کے واضح تصور، میوزک کی زبان میں مہارت، میوزک کی دنیا کی معروف شخصیات ، مملکت میں عوامی موسیقی کے طریقوں اور میوزک آلات سے واقفیت حاصل  کریں۔ 
میوزک کمیشن کا کہنا ہے کہ مدرستی پلیٹ فارم پر میوزک سے متعلق آن لائن کلاسز ہوں گی۔ ہر کلاس کے اہداف متعین ہوں گے۔ 
یاد رہے کہ 2022 تعلیمی سال کے دوران 100 پرائیویٹ سکولوں میں میوزک ایجوکیشن کا مضمون شامل کیا گیا ہے۔ 
وزارت ثقافت نے پرائیویٹ سکولوں کو میوزک آلات فراہم کیے ہیں اور طلبہ میں موسیقی کی بنیادی مہارت پیدا کرنے کے لیے ممکنہ تعاون دیا ہے۔ 

شیئر: