ابشر کے ذریعہ 1.8 ملین ٹریفک معاملات کی انجام دہی
جمعرات 15 فروری 2024 13:27
’ٹریفک کے متعلق تمام معاملات گھر بیٹھے آن لائن انجام دیئے جاسکتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ یکم جنوری سے 31 جنوری تک ابشر کے ذریعہ 17 لاکھ 51 ہزار معاملات انجام دیئے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’’ٹریفک کے متعلق تمام معاملات گھر بیٹھے آن لائن انجام دیئے جاسکتے ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ عرصے کے دوران 117813 گاڑیوں کے کاغذات کی تجدید ہوئی ہے‘۔
’101337 گاڑیوں کی مرمت کے لیے اجازت نامے جاری ہوئے جبکہ 72 ہزار لائسنس کی تجدید ہوئی ہے‘۔
31 ہزار گاڑیوں کی نمبر پلیٹ تبدیلی ہوئے ہے جبکہ 28 ہزار ناکارہ گاڑیوں کا ریکارڈ ختم کیا گیا ہے‘۔