دہشت گردوں کی فہرست میں یوسف القرضاوی شامل
ریاض: سعودی عرب، امارات، بحرین او رمصر نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرکے جن 59افراد کا نام دہشت گروں کی فہرست میں شامل کیا ہے ان میں اسلامی فقہ اکیڈمی کے رکن اور مصری عالم یوسف القرضاوی بھی شامل ہیں۔ یوسف القرضاوی طویل عرصے سے خود ساختہ جلاوطنی اختیار کرتے ہوئے قطر میں مقیم ہیں۔