فیسٹول کے سی ای او عمر بن عبدالعزیز الحموان نے واضح کیا کہ الجوف فیسٹول میں ابتدا سے ہی مختلف ممالک شرکت کررہے ہیں ۔ گزشتہ چند برسوں میں میلے میں بین الاقوامی شرکت میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی شرکت سے مقامی زیتون کی صنعت کو فروغ ملنے کے علاوہ اس شعبے سے منسلک افراد میں تجربات کا تبادلہ اور ثقافتی روابط بھی مضبوط ہوں گے۔
دوسری جانب فیسٹول میں شریک تونس کے وفد نے فیسٹول میں شرکت پر مسرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ تونس دنیا میں زیتون برآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے، فیسٹول میں شرکت سے ہمیں مارکیٹ کے رجحان اور مصنوعات کے معیار کا اندازہ ہوا۔
واضح رہے کہ 10 روزہ الجوف زیتون فیسٹول عالمی توجہ مرکز ہے جس میں رواں سال زیتون کی برآمد میں سرفہرست رہنے والا ملک اسپین بھی حصہ لے رہا ہے۔