Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنرریاض’ کیمل ریس‘ کی اختتامی تقریب میں ولی عہد کی نیابت کریں گے

خادم حرمین شریفین تلوار فاتح کے لیے 15 لاکھ ریال انعام رکھا گیا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیرسرپرستی اونٹ ریس کی اختتامی تقریب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نیابت کرتے ہوئے گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز شرکت کریں گے۔
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق خادم حرمین شریفین اونٹ  دوڑ مقابلہ الجنادریہ فیسٹول کے پہلے ایڈیشن کا انتظام سعودی کیمل فیڈریشن کی جانب سے کیا گیا ہے۔  
سعودی کیمل فیڈریشن کے زیر انتظام منعقد ہونے والے اونٹ دوڑ مقابلے کی اختتامی تقریب کل بروز اتوار 18 فروری کو ریاض الجنادریہ میں ہوگی۔
اونٹ ریس  الجنادریہ فیسٹول کے پہلے ایڈیشن کا آغاز ماہ رواں کی 8 تاریخ کو کیا گیا تھا جس میں مرد اور خواتین شتربانوں کے لیے مقابلے مختلف میدانوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
کیمل ریس الجنادریہ فیسٹول میں 13 ممالک سے تعلق رکھنے 2087  اونٹ مالکان حصہ لے رہے ہیں۔
فیسٹول کے مختلف روانڈز اور فاتحین کے لیے مقررہ انعامات کی مجموعی مالیت 70 ملین ریال ہے۔
واضح ہے کہ  اونٹ دوڑ مقابلے میں شریک مردوں کے لیے 5 کیلومیٹر جبکہ خواتین شتربانوں کے لیے 2 کیلومیٹر مسافت مقرر کی گئی۔
 فیسٹول میں سعودی عرب، بحرین، امارات، فرانس، امریکہ اور جرمنی کے علاوہ دیگر ممالک کے ساربان بھی شرکت کررہے ہیں۔
اونٹ دوڑفیسٹول میں خادم حرمین شریفین تلوار کے لیے فیصلہ کن مقابلہ ہو گا اس مقابلے کے فاتح کے لیے 15 لاکھ ریال انعام رکھا گیا ہے۔

شیئر: