Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی یوکرینی عوام کے لیے امدادی مہم جاری

امدادی اشیا میں بچوں کا دودھ ، جینریٹرز اور دیگر سامان شامل ہے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب کی جانب سے یوکرین کے لیے ساتواں امدادی طیارہ پولینڈ کے ہوائی اڈے پر پہنچ گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے یوکرینی عوام کے لیے امدادی مہم کا سلسلہ جاری ہے اس سے قبل 6 طیارے امدادی سامان لے کر یوکرینی سرحد کے قریب پولش ایئرپورٹ پر پہنچے ۔
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے ارسال کی جانے والی امدادی اشیا میں بجلی پیدا کرنے کے لیے جینریٹرز، بجلی کے آلات ، بچوں کے لیے دودھ اور دیگر اشیا شامل ہیں۔
واضح رہے شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے دنیا بھر میں ضرورت مندوں کے لیے امداد فراہم کی جاتی ہے اس ضمن میں یوکرین کے جنگ متاثرین کی امداد کے لیے بھی مرکز کی جانب سے کسی پس وپیش سے کام نہیں لیا گیا۔

شیئر: