ریاض میں جاری سعودی میڈیا فورم کے تیسرے ایڈیشن میں سعودی عرب کی ثقافت کے رنگ بھی لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز ہیں۔ وہاں مختلف رنگین دھاگوں کی مدد سے تصاویر کو بُنا جا رہا ہے، رائل انسٹیٹوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹ کی جانب سے لگائے گئے سٹال میں ماہر مرد اور خواتین کاریگر سعودی ثقافت کو اجاگر کر رہے ہیں۔ وہ سعودی مرد اور خاتون کی تصاویر کو مختلف رنگوں کے خالص سوتی دھاگے کی مدد سے بُن رہے ہیں جو کہ سعودی میڈیا فورم میں شرکت کرنے والے ملکی اور غیرملکی افراد کی توجہ کا خاص مرکز ہیں۔ ریاض سے اردو نیوز کے ذکاء اللہ محسن کی رپورٹ