دبئی..... پاکستانی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔کیویز کی ٹیم مختصر طرز کے کھیل میں پہلے نمبر پر براجمان ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کے 125 جبکہ پاکستانی ٹیم کے 121 پوائنٹ ہیں۔ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر انگلینڈ کی ٹیم ہے جس کے بھی 121 پوائنٹس ہیں۔ ہند کی ٹیم 118 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے،ویسٹ انڈیز کی ٹیم 114 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور جنوبی افریقہ کی ٹیم 111 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پرہے۔