Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی مہمانوں کی حرا ثقافتی نمائش میں گہری دلچسپی

مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے اس نمائش کو مفید بنا دیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

شاہی دعوت پر آنے والے عمرہ زائرین کے تیسرے گروپ کے ارکان نے عمرے کی ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ میں ’حرا ثقافتی‘ نمائش کا دورہ کیا۔

سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق  وزارت اسلامی امور نے شاہی مہمانوں کے دورے کا اہتمام کیا ہے۔
 حرا ثقافتی نمائش پہنچنے پر  گروپ کے ارکان کا خیرمقدم کیا گیا اور انہیں سینٹر کے مختلف حصوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔

ثقافتی نمائش میں نزول وحی کے حوالے سے اہم معلومات ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

حرا ثقافتی نمائش میں ’قصص الانبیا‘ ہال میں تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے ’سیرت مبارکہ‘ کے مختلف ادوار کے حوالے سے آگہی فراہم کی گئی جبکہ نزول وحی کے بارے میں اہم معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
دورے کے اختتام پر تیونس کے خلیل ابراہیم السوسی نے کہا کہ ’اسلامی تاریخ کی اس اہم حصے کو دیکھ کرخوشی محسوس کررہے ہیں۔‘

اسلامی تاریخ کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پیش کیا جارہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

عراق سے تعلق رکھنے والے مہمان ابراہیم بن عزالدین ابراہیم نے کہا کہ ’اسلامی تاریخ کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پیش کرنے پر ثقافتی نمائش کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے اس نمائش کو مفید بنا دیا ہے۔‘
اردن سے تعلق رکھنے والی ھیا عبدالمھدی ابو الغنم نے کہا کہ ’یہ اسلامی تاریخ کی خدمت کے حوالے سے ایک تاریخی پلیٹ فارم  اور اس میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے بہترین تحفہ ہے۔‘
ایک اور مہمان حسین اشقرا نے کہا  ’نمائش میں ہم نے جو دیکھا اس نے ہمارے دلوں کو چھو لیا۔ اسلامی اقدار، ثقافت اور سیرت طیبہ کے حوالے سے یہ اہم کام ہے جسے ہم سراہتے ہیں۔‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: