Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں مچھروں کے انسداد کے لیے سپرے مہم

’سپرے مہم میں ایک سو سے زیادہ ماہرین اور کارکن حصہ لے رہے ہیں‘ (فوٹو: عاجل)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے یمن کے شہر الحدیدہ میں مچھروں کے انسداد کے لیے سپرے کا اہتمام کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق الحدیدہ کے مغربی ساحل پر سپرے کا  اہتمام یمنی وزارت صحت کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔
قومی مرکز برائے انسداد ملیریا کے سربراہ ڈاکٹر عبد الکریم القدیمی نے کہا ہے کہ ’سپرے مہم میں ایک سو سے زیادہ ماہرین اور کارکن حصہ لے رہے ہیں‘۔
’پورے علاقے میں مچھروں کی بہتات سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے‘۔
’سپرے مہم میں گلی محلوں، پبلک مقامات اور پانی جمع ہونے کی جگہوں کے علاوہ گھروں میں بھی سپرے کیا جارہا ہے‘۔
انہوں نے کنگ سلمان سینٹربرائے انسانی امداد کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے جس کے تعاون سے یہ مہم چل رہی ہے‘۔

شیئر: