حرمین شریفین انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی سلامتی سرخ لکیر ہے جہاں ’لبیک اللہم لبیک‘ کے علاوہ کوئی نعرہ قابل قبول نہیں۔
مزید پڑھیں
-
ایک ہفتے میں 60 لاکھ سے زیادہ افراد کی مسجد نبوی میں حاضریNode ID: 839601
-
عمرہ و زیارت مسجد نبوی کے بعد شاہی مہمانوں کی وطن واپسیNode ID: 839676
الاخباریہ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’یوم تاسیس محض تاریخ اور ہندسے نہیں بلکہ ایک عظیم یادگار ہے جس سے خلف اپنے سلف کی عظمتوں کو یاد کرتی ہے‘۔
’اس تاریخ کے دوران سلف نے اس ملک کی تعمیر و ترقی میں کس قدر قربانیاں دی ہیں اور کتنا عظیم کارنامہ انجام دیا ہے‘۔
حرمین انتظامیہ نے یوم تاسیس کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا ہے جس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ سدیس نے کہا ہے کہ ’یوم تاسیس تاریخ قربانیوں سے بھر پور ہے جس میں خوف کے امن، تفرقے کے بعد وحدت، جہالت کے بعد علم، فقر وفاقہ کے بعد مال و دولت، دشمنی کے بعد وحدت کی کہانیاں جنم لیتی ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حرمین شریفین من امن وامان کی گہری دینی جڑیں ہیں کیونکہ امن وامان کو حرم سے مربوط کردیا گیا جبکہ امن وامان حرم سے ہی وابستہ ہے‘۔
“My message to those who go to the Haramain Sharifain: Do not devote yourself to anything other than worship, and do not raise slogans in the Haramain Sharifain except the slogan of monotheism and talbiyyah.”
Head of Religious Affairs of Haramain Sharifain, Sheikh Sudais. pic.twitter.com/VlravYEFlj
— The Holy Mosques (@theholymosques) February 26, 2024