Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور قلندرز کو چھٹی شکست، ملتان سلطانز کی 60 رنز سے جیت

اس سے قبل دفاعی چیمپین لاہور قلندرز کو سلسلہ وار پانچ میچز میں شکست کا سامنا رہا ہے ( فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں آج منگل کو دفاعی چیمپین لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل تھیں۔
ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر جیت کے لیے 215 رنز کا ہدف دیا۔
جس کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے ساری ٹیم 17ویں اوور میں 154 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔
فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، راسی وینڈر ڈوسن، کامران غلام سمیت لاہور قلندرز کے بیٹرز اور آل راونڈرز خاطر خواہ کارگرگی دکھانے میں ناکام رہے۔
لاہور قلندرز کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی۔
ملتان سلطانز کے اسامہ میرکی چھ وکٹوں اور اسامہ خان کی 96 رنز کی شاندار بلے بازی نے قلندرز کو مسلسل چھٹی شکست سے دوچار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ 
لاہور قلندرز کی اننگز
قلندرز کو پہلا نقصان فخر زمان کی صورت میں اس وقت ہوا جب وہ 23 رنز بنا کر آفتاب ابراہیم کا شکار بنے۔
صاحبزادہ فرحان 31 رنزبنا کر خوش دل شاہ کی گیند پر آفتاب ابراہیم کو کیچ دے بیٹھے اور چلتے بنے۔
راسی وینڈرڈوسن 30، کامران غلام  12 اورسکندر رضا 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
شاہین شاہ  نے پانچ گیندوں پر نو رنز ہی بنائے تھے کہ عثمان میر کی گیند پر عثمان خان کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔
شاہین شاہ کے بعد جیورج  لنڈے، راسی وینڈر ڈوسن اور جہانداد خان سلسلہ وار 14ویں اور کی دوسری، چوتھی اور پانچویں گیند پر آؤٹ ہوئے جس کے باعث میچ ملتان سلطانز کی فتح  کے حق میں بنا۔
زمان خان  ایک اور سلمان فیاض آٹھ رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ ملتان سلطانز کے اسامہ میر چھ، فیصل اکرم دو جبکہ آفتاب ابراہیم اور خوشدل شاہ ایک ایک وکٹ سمیٹنے میں کامیاب رہے۔

ملتان سلطانز کی اننگز

ملتان سلطانز کو بیٹنگ کے آغاز ہی میں کپتان محمد رضوان کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔
محمد رضوان پہلے اوور کی پانچویں گیند پر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں صفر پر کلین بولڈ ہوئے۔
رضوان کی وکٹ کے بعد  ریزا ہینڈرکس اور عثمان خان نے 60 سے زائد رنز کی شراکت داری میں بیٹنگ سنبھالی۔
ریزا ہینڈرکس سکندر رضا کی گیند پر 40 رنز بنا کر صاحبزادہ فرحان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
 طیب طاہر نے نے 14 رنز بنائے اور بریتھ ویٹ کی گیند پر لمبی شاٹ کھیلنے کی کوشش میں جہانداد خان کو کیچ دے بیٹھے۔
عثمان خان نے 55 گیندوں پر 96 رنز کی زبردست اننگز کھیلی مگر وہ سینچری مکمل نہ کرسکے، 19ویں اوور کی چوتھی گیند پر وہ اپنی پہلی اور ایوینٹ کی تیسری سینچری مکمل کرنے کی کوشش میں سلمان فیاض کے ہاتھوں کیچ ہوجانے سے آؤٹ ہوئے.
لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی دو جبکہ سکندر رضا اور کارلوس بریتھ ویٹ ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے
 

شیئر: