یوکرینی متاثرین کے لیے سعودی عرب سے 10 واں امدادی طیارہ
دسویں امدادی طیارے میں 80 ٹن سامان بھیجا گیا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کا 10 واں طیارہ یوکرینی متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر پولینڈ پہنچ گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے سعودی امدادی طیارہ یوکرینی سرحد کے قریب پولینڈ کے زوسوف ایئرپورٹ پر پہنچا۔
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے بھیجے گئے اس امدادی سامان میں بجلی کے آلات اور جنریٹر شامل ہیں جس کا کل وزن 80 ٹن ہے
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے یوکرینی متاثرین کے لیے غذائی اشیا، ادویہ وغیرہ کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے شاہ سلمان مرکز کے تحت دنیا بھر میں ضرورت مندوں اور مصیبت زدگان کی امداد میں ہمیشہ پیش پیش ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں