شہزادہ خالد بن سلمان ’سامی ‘ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین مقرر
سعودی ملٹری انڈسٹریز کو 2018 میں قائم کیا گیا تھا (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی ملٹری انڈسٹریز ’سامی‘ نے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی سربراہی میں کمپنی کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اعلان کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق دفاعی سامان تیار کرنے والی سعودی کمپنی ’سامی‘ کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شہزادہ شہزادہ خالد بن سلمان کوچیئرمین مقرر کیا ہے جبکہ بندر الخریف، عبدالعزیز الدعیلج، طلال العتیبی، خالد البیاری، یاسر السلمان، عمر الماضی اور عبدالعزیز الصقیر بورڈ کے ممبران ہوں گے۔
پبلک انوسٹمنٹ فنڈ سے قائم ہونے والی کمپنی ’سامی‘ کے سی ای او انجینئر ولید عبدالمجید نے اس موقع پر کمپنی کے سابقہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی کاوشوں سے ’سامی‘ کمپنی کوعالمی سطح پر دفاعی صنعت کے 100 بہترین اداروں میں شامل کیا۔
واضح رہے سعودی ملٹری انڈسٹریز کو 2018 میں سعودی پبلک فند کے تحت وژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے قائم کیا گیا تھا تاکہ دفاعی اخراجات کی 50 فیصد لوکلائزیشن ممکن ہو۔
کمپنی کے مختلف شعبوں میں ملازمین کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہے جو ہرطرح سے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل ہیں جبکہ کمپنی کی سالانہ آمدنی میں 21 اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سامی کمپنی فوجی صنعتوں کی شعبہ میں دنیا کی 79 ویں بہترین کمپنی اور اہم بین الاقوامی دفاعی کمپنیز کی شراکت دار ہے ۔سال 2030 تک 25 بہترین کمپنیز میں شامل ہونے کا ہدف رکھتی ہے۔
کمپنی سعودی مسلح افوج کو اپنی استعداد کار بڑھانے کے لیے 5 شعبوں میں مدد کرتی ہیں جن میں فضائی، بری اور بحری سسٹمز کے علاوہ دفاعی سسٹم اور ایڈوانس الیکٹرانک سیکٹر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ’سامی‘ اپنی خدمات اور پراڈکٹس کے ذریعے مملکت کی دفاعی سسٹمز کو بہتر بنانے اور اس میں خود کفیل ہونے کی کوششوں میں کردار ادا کرتی رہے گی۔