Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان نژاد خاتون فرح دخل اللہ نیٹو کی نئی ترجمان مقرر

زیادہ خطرات سے دوچار دنیا میں میڈیا سے روابط  پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہیں۔ فائل فوٹو ایکس
نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن(نیٹو)  کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ  نے تنظیم کی نئی ترجمان کے طور پر فرح دخل اللہ کو تعینات کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ زیادہ خطرات سے دوچار دنیا میں واضح اور بروقت مواصلات کے علاوہ میڈیا کے ساتھ  روابط  پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہیں۔
لبنان نژاد برطانوی شہری فرح دخل اللہ سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں کام کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔
انہوں نے اس سے قبل اقوام متحدہ، برطانوی حکومت اور آسٹرازینکا کے علاوہ کئی دیگر میڈیا تنظیموں کے ساتھ کام کیا ہے۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ LinkedIn پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فرح نے لکھا ہے کہ اس نازک دور میں نیٹو تنظیم کی ترجمانی اور پریس و میڈیا کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
فرح نے مزید کہا کہ نیٹو اتحاد نے ایک ارب سے زیادہ لوگوں کی حفاظت کی ہے، ان کی آزادی اور جمہوریت کی حفاظت کی ہے اور دنیا کو زیادہ پرامن رکھنے میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔

نیٹو اتحاد نے دنیا کو زیادہ پرامن رکھنے میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ فائل فوٹو انسٹاگرام

اس تیعناتی سے قبل فرح دخل اللہ آسٹرا زینیکا میں مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے لیے میڈیا ریلیشنز ڈائریکٹر، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن میں کمیونیکیشن مینیجر اور یو کے فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس میں عربی ترجمان کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔
فرح نے کیمبرج یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات عامہ میں اور لندن سکول آف اکنامکس سے میڈیا اور مواصلات میں ماسٹر ڈگریاں حاصل کی ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے بیروت کی یونیورسٹی سینٹ جوزف سے آڈیو ویژول آرٹس کی بھی تعلیم حاصل کی ہے۔

شیئر: