سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق الجوف علاقے کی سوغات سمجھے جانے والے حلوے کی ریکارڈ فروخت کا دوسرا سبب ماہ رمضان المبارک کی آمد بھی ہے۔
رمضان میں کھجور کے گودے سے تیار ہونے والا حلوہ عام طورپر الجوف میں ہی نہیں بلکہ دیگر علاقوں میں بھی کافی پسند کیا جاتا ہے۔
الجوف حلوے کی فی کلوگرام قیمت 25 سے 30 ریال ہے۔ حلوے کو خصوصی طورپر تیار کیا جاتا ہے جس میں گری دار میوے بھی شامل کیے جاتے ہیں۔
الجوف حلوے کی تیاری کے لیے تازہ کھجوریں حاصل کی جاتی ہیں تاکہ حلوے کا معیار بہتر رہے۔
اس ضمن میں الجوف میونسپلٹی کے نگران انجیئنرسمیحان الشمری کا کہنا تھا کہ تفتیشی ٹیموں نے کھجورمیلے میں لگائے جانے والے علاقائی حلوے کے سٹالز کے خصوصی معائنے کا اہتمام کیا جس کا مقصد حلوے کے معیار کو برقرار رکھنا تھا تاکہ صارفین کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ ملے۔
واضح رہے الجوف کا علاقہ کھجور کی زراعت کے اعتبار سے کافی مشہور ہے یہاں ایک اندازے کے مطابق 10 لاکھ کھجور کے درخت ہیں جبکہ زیتون اور دیگر اجناس کی بھی یہاں کامیابی سے کاشت کی جاتی ہے۔