Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کے سب سے بڑے نخلستان الاحساء میں سالانہ کھجور میلہ، 3 خلیجی ممالک کے شہریوں کی آمد

قطر، امارات اور سلطنت عمان کے شہری ہر سال آتے ہیں۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
دنیا کے سب سے بڑے نخلستان الاحسا ء میں  کھجوروں کا نواں سالانہ میلہ دھوم دھام سے شروع ہو گیا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق الاحسا کے اس میلے میں خلیج کے 3 ممالک قطر، امارات اور سلطنت عمان کے شہری ہر سال بڑی تعداد میں آتے ہیں۔
الاحساء میں سالانہ کھجور میلہ نویں بار ہورہا ہے۔ یہ سیاحت کا بھی اہم سرچشمہ بن گیا ہے۔

ہر میلہ دوسرے میلے سے زیادہ مقبول ہورہا ہے۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)

یہاں 50 سے زیادہ  فیکٹریاں کھجوروں کی صنعت میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔
الاحساء میں کھجوروں سے خوشبویات بھی تیار کی جارہی ہیں جبکہ  کھجوروں سے صحت مشروبات  اور شوگر کی گولیاں بھی تیار کی جا رہی ہیں۔ 

روزانہ ایک شیف  پکوان تیار کرکے شائقین کو پیش کرتا ہے۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)

میلے کے نگران اعلی عصام الملا نے  بتایا کہ ’میلے نے کھجوروں کے صنعتکاروں میں  مثبت انداز میں مسابقت کا ماحول پیدا کیا ہے اس کا نتیجہ کھجوروں کی پیداوار کی مقدار اور معیار اور امدادی صنعتوں کے قیام کی صورت میں برآمد ہوا ہے‘۔
عصام الملا نے بتایا کہ یہی وجہ  ہے کہ ’ہر میلہ دوسرے میلے سے زیادہ مقبول ہورہا ہے اور سیاح بھی کثیر تعداد میں آنے لگے ہیں‘۔ 

الاحساء میں رائج 40 دستی مصنوعات  کو بھی پذیرائی مل  رہی ہے۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)

کھجور میلے میں الاحساء میں رائج 40 دستی مصنوعات  کو بھی پذیرائی مل  رہی ہے۔ 
میلے کی سرگرمیوں میں ایک کچن کارنربھی ہے جس کے ذریعے یہاں آنے والوں کو تاریخی پکوانوں سے آگاہ کیا جاتا ہے اور روزانہ ایک شیف وہ پکوان تیار کرکے شائقین کو پیش کرتا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: