دبئی: ٹرام اور میٹرو میں ای سکوٹر استعمال کرنے پر پابندی
پابندی کا مقصد لوگوں کی سلامتی کو مقدم رکھنا ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی نے میٹرو اور ریلوے و ٹرام میں الیکٹریکل سکوٹر استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
الامارات الیوم اخبار کے مطابق پابندی پر یکم مارچ سے عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ٹرانسپورٹ اینڈ روڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹرام اور میٹرو میں بجلی سے چلنے والی سکوٹر پر پابندی عائد کرنے کا مقصد لوگوں کی سلامتی کو مقدم رکھنا ہے۔
واضح رہے بعض لوگ ٹرام، میٹرو اور ریلوے میں بجلی سے چلنے والی سکوٹر استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے دیگر لوگوں کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ علاوہ ازیں سکوٹر سے ٹرام وغیرہ میں اضافی جگہ بھی گھر جاتی تھی جو دیگر افراد کے لیے تکلیف کا باعث ہوتی تھی۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ الیکٹریکل سکوٹر استعمال کرنے والے اس امر کا خاص خیال رکھیں کہ وہ پابندی کے بعد سکوٹر کو ٹرام، میٹرو اور ریلوے میں نہیں لے جائیں گے تاکہ ان پر خلاف ورزی کا اندراج نہ ہو۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں