Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں الیکڑک سکوٹر کے 32 حادثات، 5 ہلاک، 29 افراد زخمی

’الیکڑک بائیک سواروں نے 10 ہزار31 خلاف ورزیاں بھی کی ہیں‘۔(فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات دبئی میں سال رواں کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران الیکڑک سکوٹر کے 32 ٹریفک حادثات میں پانچ افراد ہلاک اور 29 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 
الامارات الیوم کے مطابق دبئی محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر میجر جنرل سیف المزروعی نے بتایا ’الیکڑک بائیک سواروں نے 10 ہزار31 خلاف ورزیاں بھی کی ہیں‘۔ 
ان کا کہنا تھا ’سائیکل اور الیکٹرک سکوٹر استعمال کرنے والوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کرنا ہوگی۔ یہ سب کی سلامتی کے لیے ضروری ہے‘۔
’سائیکل اور الیکٹرک سکفوٹر چلانے والے مقررہ ٹریک کی پابندی کریں۔ 60 کلو میٹر فی گھنٹے سے زیادہ رفتار والی شاہراہیں استعمال نہ کریں۔ ہیلمٹ کا استعمال کریں۔ سگنلز کی پابندی اور ٹریفک قوانین و ضوابط کا احترام کریں‘۔ 
میجر جنرل سیف المزروعی نے کہا کہ ’الیکڑک بائیک سوار یا دیگر افراد کی سلامتی کو خطرہ پیدا کرنے والی ٹریفک خلاف ورزی پر300 درہم جرمانہ ہے‘۔
ان کہنا تھا’ دبئی پولیس معاشرے کے تمام افراد کی سلامتی کو اولین ترجیح دے رہی ہے‘۔ 

شیئر: