سٹار فٹبالر نیمار علاج مکمل کرنے برازیل چلے گئے
’سٹار فٹبالر نیمار کا علاج الہلال اور برازیل کے طبی ماہرین کی نگرانی میں ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
الہلال فٹبال کلب نے کہاہے کہ سٹار فٹبالر نیماراپنا علاج مکمل کرنے برازیل چلے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق برازیل اور یوراگوئے کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔
الہلال نے کہا ہے کہ ’برازیل میں نیمار کا علاج الہلال اور برازیل ٹیم کے طبی ماہرین کی نگرانی میں ہوگا‘۔
’سٹار فٹبالر علاج مکمل کرکے اپریل کے شروع میں ریاض واپس آئیں گے‘۔